GULMINA | گل مینہ

Save Rs.375.00

Price:
Sale priceRs.1,125.00 Regular priceRs.1,500.00

Description

Author: Zaif Syed

Categories:  NOVEL

Pages: 322

Publisher: Bookscorner

Cover: Hardcover

Book description :میں نے اس ناول سے بہت کچھ سیکھا۔ ایسا بھرپور ناول جو اس پورے علاقے کو پروجیکٹ کرتا ہو میں نے نہیں دیکھا۔ انھوں نے جس تفصیل سے لکھا ہے اس میں ذرا بھی جانبداری کا شائبہ نہیں ہوتا۔ انگریزی میں افغانستان پر تین چار ناول آئے ہیں مگر انگریزی کے سب ناولوں میں لگتا ہے کہ سنی سنائی باتیں ہیں، یا میڈیا کا بیانیہ ہے جس کو لے کر وہ لکھ رہے ہیں، حقیقتِ امر سے وہ بالکل واقف نہیں ہیں۔ یہ اُردو میں پہلا ناول ہے جس کو پڑھ کر صحیح صورتِ حال کا اندازہ ہوتا ہے کہ انگریزوں سے متصادم معاشرہ کیسا تھا، طالبان کا معاشرہ کیسا تھا، پاکستان اور افغانستان کا جو تنازع چل رہا ہے، وہ کیسا تھا۔ زیف کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ ان کا یہ ناول اُردو کے بڑے ناولوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
(افتخار عارف)

ظفر سید ہمارے وہ بادشاہ سلامت دوست ہیں جن کی تحریر و تقریر کی سلطنت کی حدود مشرق و مغرب کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ ایسے بادشاہ سلامت دنیا میں کم کم اِس طرح کے طرح دار اور علم کے حُبدار پائے جاتے ہیں۔ دلیل، تاریخ اور سماج کا مطالعہ اِن کے علم کا پھریرا لہراتا ہوا جاتا ہے۔ تخیل میمنہ و میسرہ پر ادب و شعر کے پروں کو پھڑپھڑاتا ہوا اڑتا ہے تب قلم اِن کا قلبِ لشکر کا عَلم بلند کیے میدانِ تحریر میں اُترتا ہے۔ ظفر سید کی تحریر کے بیچ جستجو، علم، تخیل، تاریخ اور سماج کی کئی ایک ندیاں اِس روانی سے بہتی ہیں کہ ایک کے بعد ایک طلسم اُن کے پانیوں کی پیاس بجھاتا بھی جاتا ہے اور بڑھاتا بھی جاتا ہے۔
’’گُل مینہ‘‘ اُن کا دوسرا ناول ہے۔ کئی کہانیوں کے ریشے اِس کے بیچ ایسے بندھے ہیں کہ اُن کی گانٹھیں ایک کے بعد ایک کُھلتی بھی جاتی ہیں اور آگے بندھتی بھی جاتی ہیں۔ تحریر میں روانی دریائے سندھ سے سِوا ہے، برفابی جیحوں و سیحوں اور دریائے آمو کے مثل ہے۔ شمالی علاقہ جات کی سماجی اور معاشرتی اور تاریخی اہمیت بیانیے کی ایسی دل آویزی کے ساتھ درجہ بدرجہ آگے بڑھتی ہے کہ قاری کو کئی ایک لرزا دینے والے اور مسحور کر دینے والے لمحوں سے گزارتی چلی جاتی ہے ۔
(علی اکبر ناطق)


’’گُل مینہ‘‘ ہمارے عہد کی وہ کتاب ہے جو نہ لکھی جاتی تو شاید یہ ایک بدعہدی ہوتی۔ کہانی ایک قبائلی عورت کے ساتھ چلتی چلتی تاریخ کی بھول بھلیوں میں گھومتی گھماتی زمانۂ حال میں داخل ہوتی ہے اور اپنے عہد کا نوحہ لکھ کر زیف سید قلم توڑ دیتے ہیں۔ وزیرستان کی تہذیب، تاریخ، حسن بن صباح کی جنت، بخارا کا ریگستان بازار، انگور اڈّے کا وہ کبابی جس کا کڑاہ افغانستان میں اور گاہکوں کی نشست پاکستان میں ہے، قندھار کے نواح میں اپنے خیمے میں مردہ پڑا احمد شاہ ابدالی اور اس کی گلی ہوئی ناک پہ چڑھا چاندی کا خول، انگریز سے چھینی تھری ناٹ تھری، مدرسے کی دیوار پہ جنت کا منظر پینٹ کرتا ٹرک آرٹسٹ شفیق، گُل مینہ کا گُل گوتھنا بیٹا اور مرتبان میں رکھے خودکش حملہ آوروں کے سر، الف لیلہ و لیلہ سے بھی دلچسپ اندازِ تحریر اور دکھ کی آفاقیت میں ڈوبی کہانی’’گُل مینہ‘‘۔ زیف سید صاحب نے حسبِ توقع کمال کر دیا۔ خاصے کی چیز ہے!!
(آمنہ مفتی)

You may also like

Recently viewed