MERE JINN NIKAL GAYE | مرے جن نکل گئے

Save Rs.300.00

Price:
Sale priceRs.900.00 Regular priceRs.1,200.00

Description

Author: Hamid Ateeq Sarwar

Categories: Poetry Urdu Books

Pages: 200

Publisher: Book Corner

Cover: Hardcover

Book description :حامد عتیق سرور کی شکل میں بہت دنوں کے بعد ایک ایسا شاعر سامنے آیا ہے جس کا مزاح سننے اور پڑھنے والوں کو نہ صرف بے ساختہ ہنسنے کی تحریک دیتا ہے بلکہ اُس کے اشعار میں موجود سماجی طنز، لسانی تشکیلات اور انسانی فطرت میں موجود بے ترتیبیاں بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ ان اشعار سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ موصوف نہ صرف بہت سی زبانوں بلکہ اُن کی اپنی اپنی مخصوص حسِ مزاح کا بھی خصوصی درک رکھتے ہیں۔
(امجد اسلام امجد)

حامد صاحب حافظ، میر، غالب، بیدل، مومن، اقبال، فیض، راشد، ناصر اور جون ایلیا کو پڑھ چکے ہیں ۔ جس کی وجہ سے سنجیدہ شاعری سے توبہ کرلی ہے اور غیر سنجیدہ شاعری کا دامن تھام لیا۔ مگر ایک انسان جو اِن شاعروں سے واقف ہو غیر سنجیدہ شاعری کیسے کر سکتا ہے۔ اس شاعری کو غیر سنجیدہ مت کہیے کہ اس سے زیادہ سنجیدہ شاعری میں نے نہیں پڑھی ۔
(انور مقصود)

مزاحیہ شاعری میں پیدا ہونے والے پھکّڑ پن کی وجہ سے مزاحیہ شاعری میں میری دلچسپی اکبر الٰہ آبادی، سید محمد جعفری، سید ضمیر جعفری اور ا نور مسعود تک محدود ہو کر رہ گئی تھی۔ مشاعروں میں منظوم لطیفے سُن سُن کر میرے دل میں مزاح کا دروازہ بند ہو چکا تھا کہ اتنے میں ڈاکٹر حامد عتیق سرور کا پہلا مزاحیہ شاعری کا مجموعہ ’’اٹھارویں کا چاند‘‘ منظرِ عام پر آیا اور تسلی ہوئی کہ ایک مدت میں مزاح کا ایک اور مردِ میدان آگیا ہے۔ ڈاکٹر حامد عتیق سرور نے پیروڈی اور تضمین سمیت مزاح پیدا کرنے کے تمام حربے آزمائے ہیں اور اُن کے نتیجے میں اعلیٰ مزاحیہ شاعری تخلیق کی ہے۔ اب اُن کا دوسرا مجموعہ ’’مرے جن نکل گئے‘‘ کے نام سے منظرِ عام پر آ رہا ہے۔ جس طرح مشتاق احمد یوسفی کا مزاح عام آدمی کے لیے نہیں، اس کے لیے قاری کی خاص علمی سطح ضروری ہے، اسی طرح حامد عتیق سرور کے مزاح سے حظ اٹھانے کے لیے پڑھا لکھا ہونا بلکہ فارسی زبان سے آشنا ہونا بھی از حد ضروری ہے۔
(عباس تابش)

You may also like

Recently viewed